چیئرمین نیب کے اختیارات میں اضافہ ،نیا قانون نافذ العمل ہوگیا

0
140

اسلام آباد(طلوع نیوز)چیئرمین نیب کے اختیارات میں اضافہ سے متعلق نیب ترمیمی ایکٹ 2023ء نافذ العمل ہوگیا جس کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نئے قانون کے مطابق نیب سیکشن5 کے برعکس بننے والے تمام کرپشن کیسز بند کردئیے جائیں گے۔نئے ایکٹ کے تحت چیئرمین نیب کیسز اور انویسٹی گیشنز بند کرسکیں گے، چیئرمین نیب کیسز کی انکوائریز، انویسٹی گیشنز بند کرنے کیلئے بھجوا سکتے ہیں۔چیئرمین کی عدم دستیابی پرڈپٹی چیئرمین کو اختیارات حاصل ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا