کوٹ ادو(طلوع نیوز) پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں گھر کے اندر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ کے ایک گھر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔






