سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، ساتھی زخمی حالت میں فرار

0
350

راولپنڈی — سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک خوارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں خوارجیوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل صفایا کیا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک غار پر گھات لگا کر کارروائی کی گئی، جہاں خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے۔ فورسز نے سرنگوں اور قریبی مقامات کو کلیئر کرتے ہوئے علاقے کو محفوظ بنایا۔

پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے کہا کہ وہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا