بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کا کامیاب آپریشن،اربوں روپے کی منشیات ضبط

0
391

اسلام آباد — پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے ساتھ پی این ایس یرموک نے کی۔ محض 48 گھنٹوں میں پاکستان نیوی نے دو مشتبہ کشتیوں سے دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلوگرام آئس اور 50 کلوگرام کوکین برآمد کی، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ منشیات کو جہاز پر واپس لا کر تجزیے اور تصدیق کے بعد ضائع کر دیا گیا۔ پکڑی گئی کشتیوں پر کسی ملک کا پرچم نہیں تھا، اس لیے ان کی اصل نشاندہی ممکن نہیں ہو سکی۔

سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے اس کارروائی کو عالمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ سی ایم ایف کی جانب سے منشیات پکڑنے کی سب سے کامیاب کارروائیوں میں سے ایک ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا