قومی جونیئر ہاکی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

0
121

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس بارے میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھا گیا۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے، جہاں پاکستان کی ٹیم پول بی میں شامل تھی۔ اس گروپ میں بھارت، چلی، اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان کا پہلا میچ 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ، دوسرا 29 نومبر کو بھارت، اور تیسرا 2 دسمبر کو چلی کے خلاف شیڈول تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں پہلی بار جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا