اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کیا تو امریکی حمایت کھو بیٹھے گا، ٹرمپ

0
342

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مغربی کنارے کے علاقوں کو ضم کرنے کی کوشش کی تو اسے امریکا کی مکمل حمایت سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کا ایسا اقدام ناممکن ہے کیونکہ انہوں نے عرب ممالک سے وعدہ کیا ہوا ہے اور ان ممالک کی حمایت اس وقت امریکا کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے انضمام کی کوشش کی تو وہ امریکا کی تمام حمایت کھو دے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے مغربی کنارے کے متعدد علاقوں کو ضم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور عالمی برادری کی تنقید کو نظرانداز کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا