روس کا یوکرین پر تازہ حملہ ، 6 افراد ہلاک

0
358

کیف: روس کے یوکرین پر حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی افواج نے دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ کئی توانائی مراکز اور رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک روسی ڈرون بچوں کے مرکز پر بھی گرا تاہم خوش قسمتی سے تمام بچے محفوظ رہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے مرکز پر حملے کا کوئی جواز نہیں، اسے صرف دہشتگردی کہا جا سکتا ہے، ایسے حالات میں مذاکرات ممکن نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا