چین کا آسٹریلیا سے فضائی خلاف ورزیاں ، اشتعال انگیزی بند کرنیکا مطالبہ

0
220

بیجنگ: چین نے آسٹریلیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ فضائی حدود کی خلاف ورزی، اشتعال انگیزی اور پراپیگنڈا فوری بند کرے۔

عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی وزارت دفاع نے الزام لگایا تھا کہ 19 اکتوبر کو آسٹریلوی فضائیہ کا طیارہ پی آتھ اے بحیرہ جنوبی چین میں چینی فوجی طیارے کی جانب سے غیر محفوظ انداز میں انٹرسیپٹ کیا گیا۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بین نے اس دعوے کو حقائق مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ آسٹریلیا اپنے غیر قانونی داخلے کو چھپانے کے لیے ایسا پراپیگنڈا کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ چینی افواج نے اپنی حدود میں داخل ہونے والے آسٹریلوی طیارے کو قانونی اور پیشہ ورانہ انداز میں روک کر باہر نکالا۔

ترجمان نے آسٹریلیا پر زور دیا کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں سے باز رہے، تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید خراب نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی فوج ملکی خودمختاری، سلامتی اور خطے کے امن کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھاتی رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا