ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی:فواد چودھری

0
393

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی 2021 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں عائد کی گئی تھی، جبکہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت لندن اور کینیڈا میں جاتی ہے اور ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت چیزیں بھی ہوئی ہیں جن پر بات ہونی چاہیے، اور سعودی عرب نے پاکستان کی خدمات کو سراہا، لیکن بین الاقوامی کامیابیوں کے باوجود ملک میں کوئی بڑی سرمایہ کاری نہیں آئی۔

سابق وفاقی وزیر نے سہیل آفریدی کے حالیہ بیانات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ عدالت نے کہا کہ سی ایم کو ملاقات کرنے دی جائے، جبکہ سہیل آفریدی نے مذاکرات اور بات چیت پر زور دیا۔ انہوں نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی منظوری کو بھی ٹمپریچر کم کرنے والا اقدام قرار دیا۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ مریم نواز نے نیب آفس پر پتھراؤ کیا، اس کی ویڈیوز موجود ہیں، اور انہیں بھی دکھانے کی ضرورت ہے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت میں مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 5 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں فواد چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک توسیع کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا