زیادتی کا شکار لڑکی مقدمہ درج نا ہونے پر 100 فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گئی

0
248

رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار ایک لڑکی پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی۔ متاثرہ لڑکی عائشہ نے الزام لگایا کہ بااثر ملزم نے دو ماہ تک اسلحے کے زور پر اور بعد میں ویڈیو بنا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، نشہ آور گولیاں دے کر برہنہ ویڈیوز بنائیں اور انہیں اس کے عزیز واقارب کو بھی دکھایا، ساتھ ہی سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

لڑکی کے مطابق اعلیٰ افسران نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے، اور اس کے بعد عدالت سے بھی آرڈر حاصل کیا گیا، مگر مقامی پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی تھی، جس کے باعث وہ خودکشی پر مجبور ہو گئی۔ پولیس اور اہل خانہ نے اسے پانی کی ٹینکی سے اتارا اور تھانے لے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر میاں خالد نے ریسکو حکام کے ساتھ موقع پر پہنچ کر لڑکی کو انصاف کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ ڈی پی او سے رابطہ کر کے ملزم کے خلاف کارروائی کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا