غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، 73 فیصد نے پاکستان کو موزوں ملک قرار دیدیا

0
317


غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو گیا ہے، 73 فیصد سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملک قرار دیا ہے۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی جانب سے جاری پرسیپشن اینڈ انویسٹمنٹ سروے کے نتائج دو سال بعد جاری کیے گئے، جن کے مطابق پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ پرکشش قرار پایا ہے۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 کے مقابلے میں 2025 میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی سطح 61 فیصد سے بڑھ کر 73 فیصد ہو گئی۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے روپے کی قدر میں استحکام، معاشی پالیسیوں میں تسلسل اور حکومتی اصلاحات کو مثبت عوامل قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے بنگلہ دیش، ویتنام اور فلپائن سے بہتر درجہ رکھتا ہے۔
ملک میں کام کرنے والی کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے آئندہ برسوں میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔

سروے میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ نئی سرمایہ کاری کے لیے ساختی رکاوٹوں کا خاتمہ ضروری ہے، جب کہ ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی میں پانچ سال تک لگنے اور توانائی لاگت و ٹیکس بوجھ کو کاروبار کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا گیا۔

او آئی سی سی آئی رپورٹ کے مطابق 58 معاشی اعشاریوں میں بہتری کے اثرات آئندہ تین سالوں میں ظاہر ہوں گے، تاہم عالمی میڈیا کی منفی رپورٹنگ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فیصلوں کو متاثر کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا