بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی جریدے کی جانب سے 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے سے متعلق رپورٹ میں شامل ’’انٹیلی جنس لیکس‘‘ اور دیگر دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر اور دفترِ خارجہ نے کبھی بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان نہیں کیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت میں مؤقف ہمیشہ سے واضح اور اصولی رہا ہے، جس پر کسی بھی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ ہی کسی فوجی تعیناتی کے حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے۔





