اسلام آباد: سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط وصولی کا آغاز 3نومبر سے ہو گا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ دوسری اور آخری قسط بروقت جمع نہ کرانے والے افراد حج پر نہیں جا سکیں گے۔ منسوخ کی گئی درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکانٹ میں واپس بھیج دی جائے گی۔حج واجبات کی آخری قسط وصولی کیلئے 3 سے 10 نومبر تک کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں، اس دوران عازمین اپنے واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کرا سکیں گے، دوسری قسط کی مد میں فی کس 6 لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ڈبل بیڈ فیملی روم کے اضافی 2 لاکھ جبکہ ٹرپل بیڈ فیملی روم کے اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا پڑیں گے۔ حج واجبات کی آخری قسط جمع کرانے واقت درخواست گزار پیکج تبدیل کرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اس کے بعد پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔






