اسلام آباد ائیرپورٹ پر چیتے کی آمد، عملے میں خوف و ہراس

0
376

اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اُس وقت ہلچل مچ گئی جب ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) ٹاور کے قریب اچانک ایک چیتا نظر آ گیا۔ چیتے کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد ائیرپورٹ کے مختلف حصوں میں دوڑیں لگ گئیں۔
ذرائع کے مطابق چیتا ائیرپورٹ کے گراؤنڈ ایریا میں کچھ دیر تک گھومتا رہا، تاہم فوری طور پر وائلڈ لائف محکمے اور ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کو اطلاع دی گئی۔ وائلڈ لائف ٹیم نے موقع پر پہنچ کر چیتے کو محفوظ طریقے سے قابو میں لے لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چیتا ممکنہ طور پر قریبی جنگلاتی علاقے سے ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہوا۔ واقعے کے باعث کچھ دیر کے لیے ائیر ٹریفک کنٹرول عملہ اپنی جگہوں سے ہٹ گیا، تاہم ائیرپورٹ کی پروازوں کا شیڈول متاثر نہیں ہوا۔
سول ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ائیرپورٹ کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا