پاکستان، ترکیہ کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضا مند

0
506

استنبول: پاکستان نے میزبان ملک ترکیہ کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد مذاکرات کے ناکام ہونے کے بعد آج واپس روانہ ہونے والا تھا، تاہم میزبانوں نے درخواست کی کہ بات چیت کو ایک اور موقع دیا جائے، جس پر وفد نے استنبول میں قیام بڑھا دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات اب بھی پاکستان کے مرکزی مطالبے پر ہی مرکوز ہوں گے کہ افغانستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکام نے بھی سفارتی سطح پر رابطے کیے جس کے بعد بات چیت کی بحالی ممکن ہوئی۔ ترکیہ چاہتا ہے کہ اس کی میزبانی میں ہونے والا یہ مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت ہو۔

طالبان عہدیدار سہیل شاہین

افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور قطر میں افغانستان کے سفیر سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہونا چاہیے، کیونکہ عام طور پر ایسے عمل میں ایک ہی نشست یا دور میں حتمی معاہدے نہیں ہو پاتے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا