کراچی: ملیر کینٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے ایف آئی اے اہلکار جاں بحق

0
293

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایف آئی اے اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار ایئرپورٹ سے گھر واپس جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے پھنس گئی جبکہ ڈمپر ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کا لائسنس 16 اکتوبر کو ایکسپائر ہو چکا تھا۔

دوسری جانب کراچی میں شارع فیصل بلوچ کالونی پل پر خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹرسائیکل اور کار سوار زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دو کاروں کی ریس کے دوران پیش آیا۔ ریس کے دوران ایک کار بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب کے افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں متاثرہ کار کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قریب کے علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا