سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

0
365

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق انہیں دل کی تکلیف کے بعد الشفا ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ٹیسٹ کے دوران معلوم ہوا کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا، جس کے بعد فوری طور پر ان کے دل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔ طبی عملے نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق سابق وزیراعظم کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا