خیبر پختونخوا بار کونسل انتخابات: ملگری وکیلان 28 میں سے 13 نشستوں پر کامیاب

0
554

پشاور: خیبر پختونخوا بار کونسل کی 28 نشستوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی سے وابستہ ملگری وکیلان نے برتری حاصل کرتے ہوئے 13 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں۔ پشاور، مردان، صوابی، سوات اور کرک سے بھی ملگری وکیلان کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

پشاور کی مجموعی 7 نشستوں میں سے ملگری وکیلان نے 4، انصاف لائرز فورم نے 2 جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق ملگری وکیلان کے حضر حیات 926 ووٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار رہے، جبکہ فضل واحد نے 893 ووٹ حاصل کیے۔
انصاف لائرز فورم کی صوفیہ نورین نے 880 اور علی زمان نے 875 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی۔
ملگری وکیلان کے رفیق مہمند نے 861، بابر خان یوسفزئی نے 792 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار محمد سعید 828 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے۔

دیگر اضلاع میں بھی ملگری وکیلان نے برتری برقرار رکھی، مردان، صوابی، سوات اور کرک سے ان کے امیدوار کامیاب رہے۔

پیپلز لائر فورم کے سعید حکیم بونیر سے جبکہ حشمت ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیاب ہوئے۔
جمعیت لائر فورم کے فواد خان اور وقارالملک نے اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
مسلم لائر فورم کے حمایت یافتہ محمد علی خان ایبٹ آباد سے جبکہ چترال سے اسلامک لائر فورم کے اکرام حسین کامیاب قرار پائے۔
آزاد امیدواروں میں فدا گل آفریدی اور محمد سعید نمایاں رہے۔

صوبے بھر کے نتائج کے مطابق اس بار ملگری وکیلان نے واضح برتری حاصل کی ہے جبکہ دیگر لائر فورمز محدود کامیابیاں حاصل کر سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا