خیبر میں جرگے کے بعد مغوی پولیس اہلکار رہا، اغوا میں ملوث دو اہلکار گرفتار

0
290

خیبر: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ایک ماہ قبل اغوا کیے گئے پولیس اہلکار عبدالوحد کو جرگے کے مذاکرات کے بعد رہا کر دیا گیا۔

خیبر پولیس کے مطابق عبدالوحد کو اکبری پوسٹ سے اغوا کیا گیا تھا، اور جرگے کے ذریعے مذاکرات کے بعد انہیں بحفاظت بازیاب کروایا گیا۔ ڈی پی او رائے مظہر اقبال کے مطابق تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران مغوی پولیس اہلکار کو بازیاب کرایا گیا اور اغوا میں ملوث دو پولیس اہلکار گرفتار ہوئے، جبکہ ایک اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکار نے مقامی شہری کو تاوان کے لیے ہوٹل میں رکھا تھا۔ تینوں اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ فرار اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں جاری ہیں اور گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا