کوئٹہ (طلوع نیوز) ایئرپورٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کو قتل کر دیا۔ایڈووکیٹ عبدالرزاق پر ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک کے قریب فائرنگ ہوئی، مقتول پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی،
پولیس نے جاں بحق وکیل کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی جہاں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ مقتول عبدالرزاق شرچیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف درخواست میں فریق تھے، ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر نے خلاف آئین اسمبلیاں تحلیل پرآر ٹیکل6 کے تحت کارروائی کی درخواست کررکھی ہے۔دوسری جانب واقعہ کیخلاف وکلاء برادری نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کردیا
، وکلاء برادری نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی عبدالرزاق شرپر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ کرلی۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تمام پہلؤوں کا جائزہ لیکرفوری رپورٹ پیش کی جائے، وزیراعلیٰ کا واقعے میں عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور ہدایت کی کہ ملوث عناصرکوجلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔






