نو مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے میں کوئی ابہام نہیں،عطا تارڑ

0
396

اسلام آباد میں جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر ہونے والے حملے میں کوئی ابہام نہیں، سب نے جلاؤ گھیراؤ کے مناظر دیکھے ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف سیاسی بیانات دینے سے ذمہ داری پوری نہیں ہوتی، اُن کے پاس ایک صوبے کی اہم ذمہ داری ہے۔ عطا تارڑ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تعاون کی پیشکش کی، لیکن ملکی صورت حال پر ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے شرکت نہیں کی۔

9 مئی واقعات کی انکوائری سے متعلق سوال پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انکوائری وہاں کی جاتی ہے جہاں معاملے میں کوئی ابہام ہو، یہاں ایسا نہیں۔

پاک افغان صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استنبول مذاکرات میں پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کا وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھرپور جواب دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا