وزیراعظم 8 نومبر کو آذربائیجان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

0
334

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے، جن میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف، آذربائیجانی قیادت اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ آنے والے مہینوں میں صدر الہام علییف بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات ستمبر میں چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔

آذربائیجان میں یومِ فتح مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے، اس جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے آذربائیجان کی بھرپور حمایت کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا