سودی نظام میں معاشی ترقی ممکن نہیں:حافظ نعیم الرحمان

0
749

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سود پر مبنی نظام میں معاشی ترقی نہیں ہو سکتی اور ملک میں موجود موجودہ عدالتی و تعلیمی ڈھانچہ بھی بنیادی اصلاحات کا متقاضی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا آئندہ اجتماع پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماعات میں سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مینارِ پاکستان 329 ایکڑ پر مشتمل ہے اور وہاں خواتین، طلبہ، وکلاء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ “جمہوریت دیکھنی ہے تو جماعت اسلامی کو دیکھیں۔”

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اجتماعِ عام میں “میرا پاکستان” کا بڑا ڈسپلے لگایا جائے گا اور قراردادِ معیشت بھی منظور کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا سلوگن “بدل دو نظام” کوئی محض نعرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 78 سال کا ہو چکا ہے اور اس کی آبادی کا 70 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، مگر ملک میں مؤثر سسٹم موجود ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا عدالتی نظام ’’گل سڑ‘‘ چکا ہے اور اسے مکمل طور پر بدلنا ہوگا، محض پیوندکاری سے اصلاح نہیں ہو سکتی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب تک تعلیم دولت کا محتاج رہے گی، قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔ بہترین نصاب تشکیل دینا ناگزیر ہے۔

معیشت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سودی نظام کے ہوتے ہوئے معاشی ترقی ممکن نہیں۔ جماعت اسلامی معاشی قرارداد آئین اور دین کے مطابق لائے گی، استحصالی نظام کو ختم کرنا ہوگا، جبکہ مزدوروں کو لیبر لاز کے مطابق حقوق نہیں مل رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا