برطانوی آرمی چیف کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

0
1010

راولپنڈی: برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ دونوں عسکری رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

اس سے قبل جنرل چارلس واکر نے جی ایچ کیو آمد پر یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا