جنوبی افریقا کی یکطرفہ جیت، سیریز 1-1 سے برابر

0
510

فیصل آباد میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

پاکستان کا 270 رنز کا ہدف مہمان ٹیم نے صرف 40.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقی بیٹرز نے پاکستانی بولنگ پر حاوی رہتے ہوئے باآسانی فتح سمیٹی۔

اس سے قبل پاکستان نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ ابتدا میں ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا جہاں فخر زمان صفر، بابر اعظم 11 اور محمد رضوان صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سلمان آغا نے 69 اور صائم ایوب نے 53 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔ آخر میں محمد نواز نے 59 اور فہیم اشرف نے 28 رنز جوڑ کر مجموعہ بہتر کیا۔

جوابی اننگز میں جنوبی افریقا نے جارحانہ اور مستحکم بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی مرحلے پر دباؤ محسوس نہیں کیا اور میچ باآسانی اپنے نام کر لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا