اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اب 28ویں ترمیم کی تیاری کی جائے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی جبکہ ملکی دفاع بھی مستحکم ہو گا۔
مولانا فضل الرحمان کی حمایت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ “مولانا ہمارے بڑے ہیں، ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔”
فیصل واوڈا نے وزیراعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے جمہوری روایت کے مطابق بہترین اقدام کیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے سوال پر واوڈا نے کہا کہ “ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے ویسا کر دیں گے۔”
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ترمیم میں اب دم نہیں رہا، اس لیے 28ویں ترمیم کی تیاری شروع کرنی چاہیے۔






