بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکہ

0
411

دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ نے 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 15 زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جن کی ڈاکٹروں کی نگرانی جاری ہے۔

واقعے کے بعد نئی دہلی میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا