سلواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاوا کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔ وزیر داخلہ کے مطابق زخمیوں میں سے 11 افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔
حادثہ براٹیسلاوا سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق گزشتہ ماہ بھی ملک میں ٹرین حادثے میں 91 افراد زخمی ہوئے تھے۔






