روسی ہیلی کاپٹر فضا میں دو حصوں میں ٹوٹ کر تباہ

0
353

روس کے داغستان ریجن میں ملٹری پلانٹ کے ملازمین کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا جس میں ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر، چیف انجینئر اور چیف ڈیزائنر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر چٹان سے ٹکرانے کے بعد فضا میں دو حصوں میں ٹوٹ گیا۔ پائلٹ نے اسے پانی یا ہموار زمین پر اتارنے کی کوشش کی لیکن ہیلی کاپٹر کچھ دیر ہوا میں معلق رہنے کے بعد بے قابو ہو کر گر کر تباہ ہوگیا۔

روسی حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی طور پر فنی خرابی کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا