استنبول: ترک استغاثہ نے استنبول کے اپوزیشن میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات میں 2 ہزار سال سے زائد قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق امام اوغلو کے قیادت میں ایک وسیع بدعنوانی نیٹ ورک چل رہا تھا جس سے ریاست کو اربوں لیرا کا نقصان پہنچا۔ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر آقن گورلیک نے بتایا کہ 4 ہزار صفحات پر مشتمل فردِ جرم میں 402 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں امام اوغلو بھی شامل ہیں۔ ان پر جرائم پیشہ تنظیم بنانے، رشوت، دھوکا دہی اور ٹینڈر میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
استغاثہ کے مطابق نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے باعث ریاست کو 160 ارب ترک لیرا (تقریباً 3.8 ارب ڈالر) کا نقصان ہوا۔ امام اوغلو اور ان کی جماعت CHP نے الزامات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔






