بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

0
410

بھارتی فضائیہ کا ایک پلیٹس پی سی-7 تربیتی طیارہ چینئی کے چنگل پٹو ضلع میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، تاہم پائلٹ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

حادثے کے بعد جاری ویڈیو میں تباہ شدہ طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بیان میں کہا گیا کہ پی سی-7 مارک II تربیتی طیارہ آج دوپہر معمول کی پرواز کے دوران تمبرم، چینئی کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ پائلٹ نے محفوظ طریقے سے ایجیکٹ کیا اور کسی شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔

حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا