ایران نے بحری جہاز قبضے میں لے لیا، اسرائیلی میڈیا

0
318

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس اقدام کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹینکر سنگاپور کے لیے پیٹروکیمیکل لے کر جا رہا تھا اور معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ وہ مبینہ طور پر غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا۔ تاہم کارگو کی نوعیت اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اور ایک سیکیورٹی فرم کے مطابق قبضے میں لیا گیا جہاز مارشل آئی لینڈز کے پرچم والا ٹینکر ہے، جو امارات کے علاقے عجمان سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوا تھا۔

جہاز کے ٹریکنگ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ سفر کے دوران ٹینکر نے اچانک اپنا رخ موڑ کر ایران کی سمت اختیار کر لی، لیکن اس تبدیلی کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

جہاز کے یونانی مالکان کی جانب سے بھی تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، اور نہ ہی یہ معلومات فراہم کی گئی ہیں کہ ٹینکر پر کتنے عملے کے ارکان موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا