فلسطینیوں کی 15 مسخ شدہ لاشیں حماس کے حوالے

0
424

غزہ کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی مینی گوڈارڈ کی باقیات کے بدلے آج مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے موصول ہوئی ہیں۔ حماس نے مذکورہ یرغمالی کی باقیات جمعرات کے روز اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل سے واپس ملنے والی فلسطینی لاشوں کی مجموعی تعداد 330 ہو گئی ہے، جن میں سے صرف 97 کی شناخت ممکن ہوسکی ہے، جبکہ دیگر لاشیں شدید مسخ اور ناقابلِ شناخت حالت میں ہیں۔

معاہدے کے مطابق حماس اب تک 25 اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات اور 20 زندہ یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کر چکا ہے۔ مزید تین لاشیں حماس کے پاس موجود ہیں، جنہیں بھی معاہدے کے تحت جلد واپس کیے جانے کا امکان ہے۔

معاہدے کے تحت ہر ایک اسرائیلی یرغمالی یا اس کی باقیات کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جاتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا