بیرون ملک پی ٹی آئی رہنما کو کلین چٹ مل گئی

0
337

پاکستان تحریک انصاف کے اسپین میں مقیم رہنما مونس الٰہی کے خلاف انٹرپول وارنٹ کا معاملہ نمٹا دیا گیا ہے، اور انہیں باضابطہ طور پر کلین چِٹ مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرپول نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے دی گئی درخواست کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر مسترد کردیا۔ معاملے کا جائزہ لینے کے بعد انٹرپول نے واضح کیا ہے کہ یہ کیس ادارے کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل کریمینل پولیس آرگنائزیشن نے باضابطہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ فریقین کو سننے کے بعد طے پایا ہے کہ معاملہ انٹرپول کی کارروائی کے زمرے میں شامل نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ مونس الٰہی طویل عرصے سے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور پاکستان میں ان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جن کے لیے حکومت انٹرپول سے تعاون کی درخواست کر رہی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا