بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کو سنائی گئی سزا پر جماعت اسلامی کا ردِ عمل

0
389

لاہور: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو دی گئی سزا پر جماعت اسلامی نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حسینہ واجد کے قائم کردہ خصوصی ٹریبونل نے انتہائی سزا کا فیصلہ سنایا ہے، وہی عدالت جس نے متعدد محب وطن اور اسلامی رہنماؤں کو پھانسیوں کی سزائیں سنائیں۔

حافظ نعیم الرحمان کے مطابق بنگلہ دیش میں آج پیش آنے والا واقعہ پوری دنیا کے لیے عبرت کا درس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی پشت پناہی میں حسینہ واجد نے اپنے پندرہ سالہ دورِ حکومت میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے عدالتی فیصلوں کو انتقامی کارروائیوں کے طور پر استعمال کیا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ حکمرانی اپنائی، تاہم بھارت کی سرپرستی اور قومی مفادات کے سودے کے باوجود وہ نئی نسل کو گمراہ نہیں کر سکیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ منظر نامہ ہر اُس ظالم اور جابر حکمران کے لیے تنبیہ ہے جو ظلم اور جھوٹ کی بنیاد پر حکومت کرتا ہے۔ انہوں نے ان تمام مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا جنہوں نے اس دور میں ستم برداشت کیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا