رانا ثنااللہ نے 28 ویں آئینی ترمیم کا عندیہ دے دیا

0
487

چنیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم بھی جلد پاس ہو جائے گی، جو عوامی مسائل سے متعلق ہے۔

رانا ثنا اللہ نے 27ویں ترمیم کے خلاف استعفیٰ دینے والے ججز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ججز کو خود کو سیاسی احتجاج میں ملوث نہیں کرنا چاہیے اور ججز کی مراعات کے بارے میں بات چیت کے بعد حتمی فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ سے منظور ہو چکی ہے، جس کے خلاف سپریم کورٹ کے دو اور لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج نے استعفیٰ دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا