اسلام آباد میں ’بدلتی دنیا میں پاکستان کے کردار‘ کے عنوان سے مباحثے میں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانی دی اور اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈا کو بے نقاب کیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے اور ملک نے عالمی سطح پر اپنا بیانیہ مضبوط کیا، جس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار اہم رہا۔ انہوں نے 14 سال بعد ایس سی او کانفرنس کے انعقاد اور غزہ میں جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو نمایاں قرار دیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ، عالمی مالیاتی اداروں کی تعریف اور بھارت کے خلاف کامیاب اقدامات سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا اور معیشت مستحکم ہوئی۔






