خطے میں حقیقی اقتصادی روابط کے قیام کیلئے پرعزم ہیں، اسحاق ڈار

0
743

ماسکو: پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں حقیقی اقتصادی روابط قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ پائیدار ترقی کا دارومدار علاقائی امن و استحکام سے جڑا ہے۔

ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے علاقائی اقتصادی تعاون، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کا جامع وژن پیش کیا۔ اسحاق ڈار نے رابطوں، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی بہتری کی اہمیت پر زور دیا اور توانائی، ڈیجیٹل اکانومی، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ میں ایس سی او کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان خطے میں مضبوط اور حقیقی اقتصادی روابط قائم کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غربت، سماجی و معاشی مسائل اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون ضروری ہے، جبکہ پائیدار ترقی خطے میں امن و استحکام سے ہی ممکن ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا