امریکی قائم مقام سفیر کی وزیر داخلہ سے ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت

0
395

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی اور اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

نیٹلی بیکر نے اس حملے کو دہشت گردی کی سنگین کارروائی قرار دیتے ہوئے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ دہشت گرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی کی موجودگی کے باعث وہ اندر داخل نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حملے سے متعلق تمام کرداروں کی ٹریسنگ مکمل کر لی گئی ہے اور سہولت کار گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’مذاکرات اور دہشت گردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘‘ اور پاکستان کے لیے دہشت گردی کا مقابلہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اس موقع پر قائم مقام امریکی سفیر نے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ امریکا اس جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا