ٹرمپ کے اپوزییشن پر بغاوت و غداری کے مقدمات قائم کرنے، سزائے موت کی دھمکی

0
456

امریکا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ ارکان اسمبلی کے خلاف بغاوت اور غداری کے مقدمات قائم کرنے کی دھمکی دے دی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ ارکان سزائے موت کے قابل ہیں، جب کہ یہ وہ ارکان ہیں جنہوں نے فوج اور انٹیلیجنس اہلکاروں سے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کرنے کی اپیل کی تھی۔

ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر کے بیان کو خطرناک اور جمہوری اقدار کے لیے نقصان دہ قرار دیا، جبکہ ریپبلکنز نے ویڈیو پیغام کو فوج کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش قرار دیا۔

ویڈیو میں 6 ڈیموکریٹک سینیٹرز اور نمائندگان نے فوجی اہلکاروں کو یاد دہانی کرائی کہ غیر قانونی احکامات پر عمل جرم ہے اور انہیں مسترد کرنا ضروری ہے۔

صدر ٹرمپ کی یہ سخت بیان بازی گزشتہ برسوں کے متنازع سیاسی بیانات کا سلسلہ ہے، جس میں سابق صدر جو بائیڈن، نائب صدر کمیلا ہیرس اور دیگر ناقدین کے خلاف کارروائیوں کی حمایت شامل رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا