بھارت سے جنگ کا خطرہ برقرار، پاکستان دہشت گردی پر جلد قابو پا لے گا: خواجہ آصف

0
323

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ برقرار ہے اور پاکستان جلد دہشت گردی پر قابو پا لے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مئی میں ہونے والی جھڑپ کے بعد ایک اور جنگ کے امکانات موجود تھے اور آج بھی صورتحال مکمل طور پر معمول پر نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی ہزیمت کا بدلہ افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے لینے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ عالمی برادری پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کر رہی ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی تصدیق عالمی سطح پر ہو رہی ہے اور امریکی صدر نے بھی مداخلت کرکے صورتحال کو کنٹرول کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پراکسی جنگ کبھی ختم نہیں ہوئی اور یہ جدید دور کی جنگ کا حصہ ہے۔ کابل کی سرزمین پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں استعمال ہو رہی ہے اور پاکستان نے افغانستان کو اس حوالے سے ٹھوس ثبوت بھی فراہم کیے ہیں۔ ان کے مطابق افغانستان کے بیانات حقائق کے برعکس ہیں اور متعدد واقعات میں افغان دہشت گرد ملوث پائے گئے ہیں۔

وزیر دفاع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا بھرپور جواب دے گا اور ملک کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے اندرونی اختلافات شدید ہیں اور موجودہ حالات نے خطے میں مزید پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ مئی میں ہونے والی لڑائی کے دوران پاکستان نے بھارتی فضائیہ کو واضح شکست دی تھی، جس میں رافیل طیارے اور ایس 400 دفاعی نظام بھی تباہ ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا