پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ نے ضمنی انتخابات کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج پر ردِعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن پر سخت تنقید کی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ “ن لیگ خالی میدان میں بھی بھاگے تو آخری نمبر پر آئے گی“۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا اور عوام نے دراصل انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ پورے انتخابی عمل کے دوران سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال ہوا جبکہ ابتدائی نتائج کے مطابق “پی ٹی آئی ہر پولنگ اسٹیشن سے جیت رہی تھی“۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے پاس موجود نمبرز واضح برتری دکھاتے ہیں۔
عالیہ حمزہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ فیصل آباد میں فارم 45 ایک گھنٹہ پہلے ہی سائن کرایا گیا، جس سے انتخابی عمل کی شفافیت پر مزید سوالات اٹھ گئے ہیں۔






