ہری پور ضمنی انتخاب، ن لیگی امیدوار آگے

0
387

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 169 اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز خان 57,744 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب 57,608 ووٹ کے ساتھ انتہائی معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقے میں مقابلہ نہایت کانٹے کا بنتا جارہا ہے۔

این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 9 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ن لیگ کے بابر نواز، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شہرناز عمر ایوب اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ حلقے میں 7 لاکھ 53 ہزار 944 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جبکہ 602 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔

یہ نشست پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی، جنہیں 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا