حماس وفد ثالثوں سے ملاقات کیلئے قاہرہ پہنچ گیا

0
317

غزہ میں جاری کشیدگی اور جنگ بندی معاہدے کی بار بار ہونے والی مبینہ خلاف ورزیوں کے درمیان حماس کا ایک وفد اہم مذاکرات کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور مصری سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ وفد ثالث ممالک سے ملاقات کرے گا۔ مذاکرات میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

حماس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وفد کا اہم ایجنڈا اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری کارروائیوں پر شدید تحفظات پیش کرنا ہے۔

گزشتہ ماہ مصر، قطر اور امریکا کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے ہوا تھا، جس کا مقصد غزہ میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے عمل کو ممکن بنانا تھا۔ تاہم، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگ رہے ہیں۔

اسی دوران اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے ایک آپریشن کے دوران حماس کے پانچ سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کے مطابق یہ جنگجو غزہ کے اندر اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز اسرائیلی بمباری میں 22 فلسطینی شہری شہید ہوئے، جن میں حماس کے مقامی کمانڈر بھی شامل تھے۔

غزہ کی صورتِ حال ایک بار پھر شدید کشیدگی اختیار کرتی جا رہی ہے, جبکہ عالمی برادری جنگ بندی کے مؤثر نفاذ کے لیے ملکوں کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں مصروف ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا