ایکس پر لوکیشن فیچر متعارف، پاکستانی سیاستدانوں کے اکاؤنٹس کے سکرین شاٹس بھی شیئر

0
145

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے صارفین کی لوکیشن ظاہر کرنے کا نیا فیچر متعارف کر دیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے لوگ دوسروں کی پروفائلز پر جا کر دیکھ سکیں گے کہ متعلقہ اکاؤنٹ کس ملک یا علاقے میں موجود ہے۔ مقصد یہ ہے کہ صارفین کو یہ جاننے میں آسانی ہو کہ وہ پلیٹ فارم پر کس شخص سے بات کر رہے ہیں۔

اعلان کے مطابق پروفائل پر موجود ’جوائنڈ‘ کے آپشن پر کلک کرنے سے اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے آئیں گی، جن میں ملک، اکاؤنٹ بنانے کی تاریخ، نام کی تبدیلیاں اور اکاؤنٹ کس اسٹور سے منسلک ہے، شامل ہوں گی۔

ایکس کا کہنا ہے کہ لوکیشن کا تعین صارف کی پروفائل انفارمیشن، آئی پی ایڈریس اور عوامی ڈیٹا پوائنٹس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اگر کوئی صارف اپنی لوکیشن چھپا لیتا ہے تو سسٹم قریب ترین علاقائی مقام دکھا سکتا ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر اُن مشہور اکاؤنٹس کے لیے مفید ہے جن کی لوکیشن جاننا صارفین کے لیے اہم ہوتا ہے۔

ایکس نے نجی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے ایسے ممالک کے صارفین کے لیے پرائیویسی ٹولز شامل کیے ہیں جہاں اظہارِ رائے پر پابندیاں موجود ہیں۔ اب صارف یہ بھی منتخب کر سکتا ہے کہ وہ اپنا ملک دکھانا چاہتا ہے یا صرف علاقہ۔

متعارف کرائے گئے اس فیچر کے بعد مختلف صارفین نے کئی پاکستانی سیاستدانوں کے اکاؤنٹس کی لوکیشن کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں، جن میں بعض پروفائلز کا مقام خطے کی سطح پر دکھایا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا