بھارتی ویمن کرکٹر کی شادی ملتوی

0
429

بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھنا کی شادی اُن کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ شادی کی تقریب آج مہاراشٹرا میں ان کے فیملی فارم ہاؤس پر میوزک کمپوزر پلاش موچل کے ساتھ ہونا تھی۔

شادی کی تیاریوں کے دوران والد سرینواس مندھنا کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت اب بہتر ہے۔

سمریتی مندھنا کی منیجمنٹ نے میڈیا کو شادی ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ شادی سے قبل ہونے والی تقریبات گزشتہ چند روز سے جاری تھیں جن میں ٹیم کی کئی ساتھی کھلاڑی بھی شریک تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا