اسکردو:کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کیساتھ خصوصی نشست 

0
396

اسکردو: کمانڈر ایف سی این اے نے نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست میں گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت، قومی سلامتی اور خطے میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کمانڈر نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جن سے نوجوان مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء سے قیام امن اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی بھی تلقین کی۔

شرکاء نے نشست کو سراہا اور کہا کہ آئندہ بھی ایسے سیشنز منعقد ہونے چاہئیں تاکہ طلباء میں شعور بیدار ہو اور پاک فوج کے کردار سے متعلق معلومات حاصل ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا