خالدہ ضیا کو بیرون ملک علاج کیلئے منتقل کیا جائے گا

0
399

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو 5 روز قبل طبی بگڑتی حالت کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا، تاہم مسلسل علاج کے باوجود کوئی بہتری نہ آسکی، جس پر اہل خانہ نے انہیں برطانیہ لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خالدہ ضیا کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹرز کی ایک خصوصی ٹیم ہمہ وقت موجود ہے اور ان کے مسلسل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ چین سے آنے والی ماہرین کی ٹیم نے بھی معائنہ کرکے مزید ٹیسٹ اور ادویات تجویز کیں، مگر ان کی طبیعت میں بہتری نہ آ سکی۔

سابق وزیراعظم کو مسلسل آبزرویشن میں رکھنے کے باوجود حالت مزید بگڑتی جا رہی ہے، جس کے بعد اہل خانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں بہتر طبی سہولیات کے لیے لندن منتقل کیا جائے۔ بنگلادیش کے میڈیکل بورڈ نے بھی لندن میں علاج کی منظوری دے دی ہے۔

خالدہ ضیا کو کل صبح ایئر ایمبولینس کے ذریعے براستہ قطر لندن لے جایا جائے گا، جہاں ان کے ساتھ ان کی بہو، جماعت کے عبوری سربراہ طارق رحمان، ان کی اہلیہ ڈاکٹر زبیدہ رحمان، اسپیشل فورس کے دو اہلکار اور ایک مشیر بھی ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا