لواحقین نے جج کے بیٹے کو معاف کر دیا

0
600

اسلام آباد: تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آنے والے واقعے میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی دونوں لڑکیوں کے لواحقین نے ملزم ابوذر کو معاف کردیا، جس کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ خاندانوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
ایک لڑکی کے بھائی نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری لڑکی کے والد نے بھی عدالت کے روبرو اپنا بیان دیا۔

ورثا کی جانب سے معافی کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا