جھوٹ اور منافقت تحریکِ انتشار کا وطیرہ بن چکا ہے:عطا تارڑ

0
238

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور منافقت تحریکِ انتشار کا مستقل وطیرہ بن چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بالکل درست نشان دہی کی ہے کہ انتشاری عناصر روزانہ فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق شخصیت پرستی اور سیاسی مفاد کی خاطر ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلا جا رہا ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ یہ عناصر پاک فوج کو بدنام کر کے دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتے ہیں، اور “ذلت ان کا مقدر ہوگی۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا